مشرق وسطیٰ کی کشیدگی: حج فلائٹ شیڈول کی تیاری عارضی طور پر روک دی گئی

حج فلائٹ کا شیڈول عارضی طور پر روک دیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹ کے شیڈول کی تیاری عارضی طور پر روک دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہو سکتا ہے، تاہم شیڈول کی تیاری حالات کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کی ضمانت منظور

ویزوں کے اجراء کا عمل جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ شیڈول میں ممکنہ تاخیر کے باوجود حاجیوں کے لیے ویزوں کے اجراء کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور یہ عمل دن رات جاری ہے، دو تہائی عازمین کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں اور ایک لاکھ 20 ہزار عازمین کے ویزوں کے اجراء کا کام ہفتے اور اتوار کے روز بھی جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: انمول بلوچ کے ساڑھی میں بولڈ تصاویر وائرل ہوگئیں

وزارت کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

اس سلسلے میں وزارت کے ملازمین کی ہفتے اور اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں روایتی چینی طبی مرکز پاکستان چین باہمی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے

حج شیڈول کی تیاری کی رفتار

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج شیڈول کی تیاری تیزی سے جاری ہے اور قوی امکان ہے کہ عید الفطر سے قبل حج شیڈول جاری کر دیا جائے گا، اس شیڈول میں فلائٹ شیڈول، بلڈنگ بکنگ، روم ایلوکیشن اور دیگر انتظامات شامل ہوں گے اور عازمین کو وزارت کی ویب سائٹ اور پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہوگا۔

عازمین کی تربیت کا دوسرا مرحلہ

ذرائع نے مزید بتایا کہ عازمین کی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے فوراً بعد شروع ہو گا اور تربیت کے لیے مواد اور شیڈول پہلے ہی تیار کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...