سندھ میں 31مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم کوئی بھی امتحان ملتوی نہیں ہوگا، سرکاری ملازمین جمعہ کو ورک فرام ہوم اور 4 دن دفاتر میں کام کریں گے، شرجیل میمن

سندھ کابینہ کا اجلاس

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے ابتک بھارت کے 77 ڈرونز گرا دیئے، سکیورٹی ذرائع

نئے قوانین کی منظوری

اجلاس میں سندھ ایگریکلچر ویمن ورکرز رولز کی منظوری دی گئی جس کے تحت خواتین زرعی محنت کشوں کو مساوی اجرت، زچگی کی سہولیات اور ہراسانی و امتیاز سے تحفظ کے لیے قانونی اقدامات فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یواین ڈی پی کی شراکت: قطر اور سعودیہ کا شام کیلئے 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

خواتین کی فلاح و بہبود

کابینہ نے بینظیر ویمن ایگریکلچرل ورکرز کارڈ جاری کرنے اور خواتین محنت کشوں کی فلاح کے لیے 50 کروڑ روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ خواتین کو سماجی تحفظ اور ان کے بنیادی حقوق فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور وزیر محنت و صنعت اس سلسلے میں مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات پنجاب کا لاہور پریس کلب کا دورہ، صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلیے پرعزم ہیں: عظمٰی بخاری

طبی سہولیات میں بہتری

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے ملیر میں حسن سلیمان میموریل اسپتال کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری بھی دی ہے، یہ جدید اسپتال نیشنل ہائی وے پر شہریوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں معمولی جھگڑے پر 55 سالہ شخص کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

تعلیمی اداروں کی بندش

بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر سندھ میں تعلیمی اداروں کو 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم کوئی بھی امتحان ملتوی نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ کامیابیاں اور امید افزا اشارے، سعودی عرب نے وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

سرکاری دفاتر کے نئے انتظامات

اس کے علاوہ سرکاری دفاتر کے لیے نئے انتظامات کے تحت جمعے کے روز ورک فرام ہوم ہوگا جبکہ باقی چار دن ملازمین دفاتر میں کام کریں گے۔ سندھ کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ دو ماہ تک سرکاری دفاتر میں ہر قسم کی سرکاری ریفریشمنٹ بند رہے گی۔

معاشی اور انتظامی چیلنجز

رمضان المبارک کے دوران چائے، ناشتے یا دیگر سرکاری ریفریشمنٹ فراہم نہیں کی جائے گی جبکہ ملازمین اگر ذاتی طور پر پانی یا دیگر اشیاء استعمال کرنا چاہیں تو وہ اپنی ذمہ داری پر کریں گے۔ ملک کو درپیش معاشی اور انتظامی چیلنجز کے پیش نظر سب کو مل کر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...