لیلۃ القدر کی تلاش، حرمین شریفین میں 15 ہزار سے زیادہ افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے

اعتکاف کا آغاز

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی حرمین شریفین میں ہزاروں افراد سنت اعتکاف کے لیے بیٹھ گئے ہیں۔ سعودی عرب میں رمضان کے 20 ویں روزے کے ساتھ اعتکاف کا باقاعدہ آغاز ہوا جس کے لیے 15 ہزار سے زائد افراد نے پہلے سے رجسٹریشن کروا رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کس چیز کے ذریعے 220 ارب کا قرض لے لیا؟ بڑی خبر

خصوصی انتظامات

حکام کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جہاں عبادت گزار لیلۃ القدر کی تلاش میں نماز، دعا اور ذکر و اذکار میں مصروف ہیں۔

زائرین کا رش

ادھر مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال اور بعض بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کا غیر معمولی رش بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ رمضان کے آخری عشرے میں دنیا بھر سے آنے والے مسلمان ان مقدس مقامات پر اعتکاف اور عبادات کے ذریعے اللہ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...