ملاقاتیں ہوں یا مذاکرات، سنجیدگی ضروری ہے، شرائط نہیں، انصاف کے مطابق فیصلے ہوتے تو ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو چکی ہوتی، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا بیان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات کے باوجود اپنی پالیسی اسٹیٹمنٹ نہیں دی، خیبرپختونخوا کے لوگ مخلص ہیں اور کہیں کوئی پناہ گاہ موجود نہیں ہے۔ ہم نے افغانستان کو کہا تھا پراکسی نہ بنے، ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

میڈیا سے گفتگو کے دوران اہم نکات

اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ میسج دیا گیا تھا کہ وزیر اعظم جب اسمبلی آئیں گے تو ملاقات ہو جائے گی، رانا صاحب انجم صاحب بھی آئے مگر ملاقات نہیں ہو سکی۔ ملاقاتیں ہوں یا مذاکرات، ان میں سنجیدگی ضروری ہے، مذاکرات پر کوئی شرائط نہیں ہیں۔ ہم نے ہمیشہ تحفظات کا اظہار کیا مگر مئی میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ ایسی کامیابیاں اللہ نے دے دیں جس پر تاریخ رقم ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ

پیٹرول کی قیمتوں اور حکومت کی کارکردگی

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں پر اسٹاک حکومت کے پاس ہوتا تو ایسے حالات نہ ہوتے۔ آپ بیشک زوم پر کام کروالیں مگر اپنی شاہ خرچیوں کو بند کریں۔ اسمبلی انتہائی اہم فورم ہے اور یہ کہنا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لے کر جاتے ہیں سمجھ نہیں آتا۔ آپ چند لیڈروں کو بریف کرنے کے بجائے ایوان کو بریف کر دیجئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر راشد خان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصاویر اپ لوڈ کر کے دوسری شادی کی تصدیق کر دی

ایران اور افغانستان کے حوالے سے موقف

ہم نے بطور پارٹی ایران سے درخواست کی ہے کہ مسلم ممالک کو نشانہ نہ بنائے کیونکہ دشمن چاہتا ہے کہ ہم آپس میں لڑیں۔ میں نے تو یہ کہا تھا کہ افغانستان کے لوگوں کو تھوڑا سا وقت دیجیئے تاکہ وہ یہاں سے جا سکیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے چودہ نکات پر من و عن عمل ہونا چاہئے۔

بھارت کی کارروائیاں اور انصاف کا مسئلہ

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اس وقت کی صورتحال میں انڈیا افغانستان کے پیچھے کھڑا ہے۔ ایک ملک میں پانچ قونصلیٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ سب ایک جیسے ہیں، قونصلیٹ کی آڑ میں بھارت دہشتگردی کروارہا ہے۔ اگر انصاف کے مطابق فیصلے ہوتے تو ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو چکی ہوتی۔ ان کی فیملی باہر کھڑی ہے، آپ انہیں اور وکلاء کو ملنے دیں۔ انہوں نے پیٹرول بڑھا دیا اور نیٹ میٹرنگ ختم کر دی، آپ خدارا کچھ تو خیال کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...