وزیراعلیٰ پنجاب کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ

پنجاب میں جرائم کے خاتمے کے لیے نیا اقدام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جرائم کے مؤثر خاتمے اور عوامی اعتماد میں اضافے کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو ایک پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی میں تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ

سی سی ڈی کی جدید ترقی

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سی سی ڈی کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی اور اسے دنیا کے پانچ بہترین جرائم کنٹرول کرنے والے اداروں کی طرز پر استوار کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے سی سی ڈی کو جدید فارنزک سہولیات، پیشہ ورانہ تفتیشی مہارتوں، ماڈرن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) سافٹ ویئر، جدید انٹیلی جنس سرویلنس سسٹمز اور جدید ترین مشینری و آلات سے لیس کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق مجرموں کا سراغ لگانے اور ان کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے بھی جدید ترین ٹیکنالوجی سی سی ڈی کو فراہم کی جائے گی تاکہ جرائم کی بروقت روک تھام اور مؤثر تفتیش کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: شازیہ مری نے پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

ہیڈکوارٹر اور مقامی دفاتر کی تعمیر

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی سی ڈی کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ایک مرکزی ہیڈکوارٹر کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل میں سی سی ڈی کے دفاتر، تھانوں اور اہلکاروں کے لیے رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا بڑا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محترمہ بے نظیر بھٹو نے آمریت کے اندھیروں میں جمہوریت کی شمع روشن رکھی اور سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ بنایا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

غیر قانونی اسلحے کے خلاف مہم

وزیراعلیٰ نے عیدالفطر کے بعد پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام کے لیے نئے قانون کی تیاری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متواتر 30 گھنٹے برفباری کے بعد روڈز کلیئر، ٹریفک بحال، مری کی رونقیں لوٹ آئیں

جرائم کی شرح میں نمایاں کمی

حکام کے مطابق سی سی ڈی کے حالیہ اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈکیتی کے واقعات میں 77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ موبائل فون اور بیگ چھیننے کے واقعات میں 49 فیصد، گاڑی چوری میں 17 فیصد، اقدام قتل میں 31 فیصد اور اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 45 فیصد کمی آئی ہے۔ اسی طرح سی سی ڈی کی مؤثر کارروائیوں کے باعث قتل اور خواتین کے خلاف جرائم میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دو برس میں کورئیرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ، 344 کیسز رجسٹر

عورتوں کے حقوق کی حفاظت

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین پر تیزاب پھینکنے جیسے سنگین جرائم کے سدباب کے لیے بھی سی سی ڈی کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔

تحقیقی مراکز کا قیام

مزید برآں سی سی ڈی کے اندر جرائم کے خاتمے کے لیے جدید تحقیق اور تجزیے پر مبنی خصوصی ریسرچ سینٹرز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ جرائم کے رجحانات کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لے کر مؤثر حکمت عملی تیار کی جا سکے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...