سالانہ کتنی گاڑیاں فروخت ہوئیں اور آٹوسیکٹر کہاں کھڑا ہے؟ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچرز نے ڈیٹا جاری کر دیا
گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ اور کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچرز (پاما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 42 فیصد اضافہ اور ایک ماہ میں 26 فیصد کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر علیم خان نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان سے سینیٹ اجلاس میں معذرت کرلی
مالی سال کی کارکردگی
دنیا ٹی وی کے مطابق رپورٹ کے تحت رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں گاڑیاں 43 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 28 ہزار 498 یونٹس فروخت ہوئیں۔ فروری 2026 میں گاڑیوں کی فروخت کم ہو کر 17 ہزار 121 یونٹس رہی، جب کہ اسی مہینے میں دو اور تین پہیوں والے یونٹس میں سالانہ 24 فیصد اضافہ اور ماہانہ 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بیسیانہ ایئر فورس اسٹیشن کے قریب رافیل کی ٹیل گری، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا: بھارتی رکن اسمبلی کا اعتراف
دو اور تین پہیوں والے یونٹس کی فروخت
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2026 میں دو اور تین پہیوں والے آٹو یونٹس کی فروخت بڑھ کر 1 لاکھ 59 ہزار 512 رہی۔ رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں 31 فیصد بڑھ کر 12 لاکھ 65 ہزار 61 دو اور تین پہیوں والے یونٹس فروخت ہوئے۔
ٹرکوں اور بسوں کی فروخت کی صورتحال
پاما کے مطابق ملک میں ٹرکوں اور بسوں کی فروخت سالانہ 37 فیصد اضافے سے 486 یونٹس سے 664 یونٹس رہی۔ ٹرکوں اور بسوں کی فروخت رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں 82 فیصد بڑھ کر 5 ہزار 296 یونٹس رہی۔ تاہم، ٹرکوں اور بسوں کی فروخت ایک ماہ میں 40 فیصد کم ہوئی۔ ٹریکٹرز کی فروخت سالانہ 12 فیصد بڑھی اور ماہانہ فروخت 31 فیصد کم ہوئی۔








