ٹریفک پولیس نے عیدالفطر تک رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کے چالان پر پابندی لگا دی
ٹریفک پولیس کے اہم اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی سطح پر جنگی صورتحال اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ایندھن کے استعمال میں کمی کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشرے میں تمام تر خرابیاں اور مسائل بدنیتی، نااہلی اور غیردانشمندانہ پالیسیوں کے پیدا کردہ ہیں،جرائم میں اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔
عید تک ریلیف کی فراہمی
حکام کے مطابق عید تک رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف چالان نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: 2022 سے اب تک ملکی تاریخ کا بدترین مہنگائی کا بم عوام پر پھوڑا گیا ، وقت سے پہلے پیٹرولیم قیمتیں بڑھا کر 20 ارب روپے کمپنیوں کی جیب میں ڈالے گئے، تیمور سلیم جھگڑا
مرحلہ وار حکمت عملی
سٹی فورٹی ٹو کے مطابق ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کی صورت میں مرحلہ وار حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں چیف ٹریفک آفیسر سمیت ٹریفک پولیس کے اہلکار سرکاری گاڑیوں کے بجائے موٹر سائیکل استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور اس کے احتجاج میں اب کوئی دم خم نہیں رہا، وہ وکلا کی آڑ میں باہر نکلنا چاہتے ہیں، سینئر صحافی سلمان غنی
ایندھن کا ضیاع روکنے کے اقدامات
اس کے علاوہ سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی گاڑیوں کو غیر ضروری طور پر سٹارٹ کر کے کھڑا رکھنے سے بھی گریز کیا جائے گا تاکہ ایندھن کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ اگر پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو تیسرے مرحلے میں ٹریفک پولیس سائیکلوں پر پٹرولنگ کرنے پر بھی غور کرے گی۔
شہریوں سے اپیل
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری طور پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے استعمال سے گریز کریں تاکہ ایندھن کی بچت ممکن ہو سکے اور قومی وسائل پر دباؤ کم کیا جا سکے۔








