پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افسران بالا نے غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، اس پر ہلکا پھلکا تشدد کیا تھا، ایس ایچ او کا اعتراف
ٹیماس کی شرکت اور میچز کی تعداد
پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی تک ہوگا اور اس دوران 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ بھی شامل ہیں۔ پی ایس ایل 11 میں ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مچ میں گاڑی کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق
میچز کے مقامات
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے، فیصل آباد اور پشاور پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک کوالیفائر سمیت 11 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معیشت درست سمت پر گامزن، مہنگائی کم اور معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں: گورنر سٹیٹ بینک
نئے مقامات کی میزبانی
فیصل آباد میں پہلی بار پی ایس ایل کے 7 میچز کھیلے جائیں گے، پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔
ملتان اور کراچی میں میچز
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چار میچز کھیلیں جائیں گے جن میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے جبکہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 6 میچز شیڈول ہیں۔ پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔
MARK YOUR CALENDARS. SET YOUR REMINDERS. ⏰
44 games of high-pressure brilliance, with the Final set for May 3 and a reserve day on standby for May 4. So are you all ready? ????
Read More: https://t.co/9ExqoMrsIZ
#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/Dedf8h5XtN— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2026








