ملک بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اختتام رمضان المبارک کے دوسرے عشرے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام ہوگیا جس کے بعد تیسرے عشرے کے لیے آج بعد نماز عصر لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جھگڑے کے بعد نصیبو لال کے شوہر کی فائرنگ

اعتکاف کی تعریف

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں۔ اس طرح شریعت کی اصطلاح میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کو اعتکاف کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ

اعتکاف کے انتظامات

لاہور سمیت ملک کی لاکھوں مساجد میں ہزاروں مسلمان نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔ کئی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف بھی جمع کیے گئے ہیں۔ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے بعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اور افطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کیے جاتے ہیں، جب کہ عام طور پر معتکفین کی سحر و افطاری کا ذمہ ان کے اہلخانہ کا ہوتا ہے۔

آخری عشرے کی عبادت

آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے، جب کہ معتکفین بھی خصوصی طور پر آج رات عبادت کا اہتمام کریں گے۔ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد میں بھی معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اعتکاف کرنے والے افراد شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...