پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کردی گئی
فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کے 480 میگا ہرٹز 50 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز میں نیلام کر دیے گئے، جبکہ نیلامی کا عمل دو روز بعد (جمعرات کو) مکمل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
نیلامی کا آغاز
منگل کو پاکستان ٹیلی کمیunikیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد میں فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے 597 میگاہرٹز میں سے 480 میگاہرٹز سپیکٹرم فروخت کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
ٹیلی کام آپریٹرز کا کردار
ٹیلی کام آپرئٹرز جاز، زونگ اور یوفون نے نیکسٹ جنریشن کی موبائل سروسز متعارف کرانے اور ڈیجیٹل رابطے کو وسعت دینے کے لیے فریکوئنسیز حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: یکم جنوری 2028 تک سود کے خاتمے کی شق متفقہ طور پر منظور
سب سے بڑا خریدار
اس نیلامی میں جاز سب سے بڑا خریدار بن کر سامنے آیا ہے، جس نے 190 میگا ہرٹز خریدے جبکہ یوفون نے 180 اور زونگ نے 110 میگا ہرٹز سپیکٹرم خریدے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم 2 دن کی ٹریننگ کے بعد سکلز کیمپ چھوڑ کر کہاں چلے گا؟ حیران کن انکشاف
جاز کی فائیو جی تیاری
جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ’اگر پی ٹی اے اجازت دیتا ہے تو کل سے شروع ہونے والی 180 جاز سائٹس فائیو جی کے لیے تیار ہیں اور فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے انتظار میں ہیں۔‘
انٹرنیٹ صارفین کی تعداد
پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے مطابق ملک میں تقریبا 15 کروڑ انٹرنیٹ صارفین ہیں۔ یہ تعداد سال 2019 سے دوگنا ہے، لیکن اس کے باوجود صارفین کو اکثر رفتار اور استحکام کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔








