وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد نہ ہوسکا، لاہور کے دفاتر میں معمول کے مطابق حاضری رہی، تمام سرکاری اداروں معمول کے مطابق کام کیا۔

عملدرآمد میں ناکامی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کے گھروں سے کام کرنے کے اعلان پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ لاہور کے دفاتر میں معمول کے مطابق حاضری رہی، شہر میں تمام سرکاری ادارے روٹین کے مطابق کام کر رہے ہیں جبکہ اسکولوں میں تعطیلات شروع ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم پر مشاورت، سینیٹر فیصل واوڈا کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

ہفتے میں 4 دن کا کام

دفاتر ہفتے میں 4 دن کھلیں گے، بیشتر سرکاری و نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا۔ وزیراعظم کا کفایت شعاری اقدامات کا اعلان۔ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری اور تیل کی بچت کے اقدامات کے تحت دفاتر میں ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا اعلان کیا۔ اقدامات کے تحت بیش تر سرکاری اور نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں تعطیلات

سکولوں میں 16 مارچ سے 31 مارچ تک چھٹیوں اور کالجز، یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز کا اعلان کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے شادی کی تقریبات اور پارٹیوں میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود کرنے اور صرف سنگل ڈش کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...