بحرین: ایرانی حملوں کی ویڈیوز بنانے والے 5 پاکستانی گرفتار، سخت سزاؤں کا سامنا

بہریں میں سائبر کرائم کی کاروائی

منامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن اینڈ اکنامک اینڈ الیکٹرانک سکیورٹی کے تحت قائم اینٹی سائبر کرائم ڈائریکٹیوریٹ نے چھ ایشیائی باشندوں کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ان افراد نے ایرانی حملوں کے اثرات سے متعلق ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شائع اور دوبارہ شیئر کیں، جن میں مبینہ طور پر ایران کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور ان کی تعریف کی گئی تھی، جس سے ملک کی سلامتی اور عوامی نظم و ضبط کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عقیل، مزمل، شعیب خواجہ افتخار میموریل ٹینس سیمی فائنلز میں پہنچ گئے

جہاں عوامی رائے متاثر ہوئی

وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ ویڈیوز ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائی گئیں جس کے نتیجے میں عوامی رائے کو گمراہ کرنے اور شہریوں و رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بنا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور انہیں مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: سیلاب کا خطرہ، ایڈیشنل کمشنر لاہور صبح سویرے انتظامات کا جائزہ لینے راوی کنارے پہنچ گئے

عوام سے اپیل

وزارتِ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات حاصل کرنے کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور غیر مصدقہ ویڈیوز یا خبروں کو شیئر کرنے یا دوبارہ پھیلانے سے گریز کریں تاکہ قانونی ذمہ داری سے بچا جا سکے اور ملک کے امن و سلامتی کے تحفظ میں مدد دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریکٹروں درآمدی اور مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

گرفتار افراد کی تفصیلات

گرفتار افراد میں پانچ پاکستانی اور ایک بنگلہ دیشی شہری شامل ہے۔ گرفتار ہونے والوں کے نام محمد معز اکبر (پاکستانی)، افضل خان (پاکستانی)، احمد ممتاز (پاکستانی)، محمد اسرافیل میر (بنگلہ دیشی)، ارسلان علی ساجد (پاکستانی) اور عبدالرحمان عبدالستار (پاکستانی) بتائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر، کسی بھی بچے کا پولیو کے رسک پر ہونا ہر گز گوارا نہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

عدالتی کاروائی

بی بی سی کے مطابق ملک کے پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایرانی حملوں کے بعد بعض ملزمان نے مقامات کی فلمبندی کی اور انھوں نے بحرین کے ساتھ غداری کی ہے لہذا انھیں سزائے موت ملنی چاہیے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ کیس کن ملزمان سے متعلق تھا۔

تصویر

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...