عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن جو حالات ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں شاید زیادہ رد و بدل نہ آئے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نےکہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن جو حالات ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں شاید زیادہ رد و بدل نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: 22 اگست سے اب تک ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو جو رعایت اور التوا دیا گیا وہ کسی عام شہری کو پاکستان کی کسی عدالت میں میسر نہیں ہوتا، حنا پرویزبٹ
وزیرپیٹرولیم کی گفتگو
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجبوراً پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا بوجھ عوام پر ڈالا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ آیا تو کفایت شعاری کے ذریعے کنٹرول کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرے میچ سے قبل سری لنکا کو دھچکا، کپتان چریتھ اسالنکا بخار میں مبتلا ہو گئے
عالمی قیمتوں کا اثر
انہوں نے کہا کہ جب ہم نے قیمتوں میں اضافہ کیا تب ڈیزل کی قیمت عالمی سطح پر 150ڈالر تھی۔ ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، جو حالات ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں شاید زیادہ رد و بدل نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: صدر میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد
امپورٹ پر انحصار
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان توانائی کی 90 فیصد ضرورت امپورٹ سے پورا کرتا ہے۔ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ شراکت داری اور ذمہ داری کے ساتھ استحکام حاصل کیا۔ اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ دیا مرزا نے فلم میں ’ریپ سین‘ سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا
صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو فیصلہ کرنے سے پہلے صوبائی حکومت کو مشاورت کرنا ہوتی ہے، ہم نے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کرکے فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیا میں تعینات برطانوی فوجی نے ایسا کام کر دیا کہ پورے ملک کا سر شرم سے جھک گیا
ڈیزل کی قیمت میں تبدیلی
علی پرویز ملک نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 80 روپے اضافہ تھا، مگر لیوی کم کرکے قیمت کم بڑھائی گئی۔ ملک میں خلیجی ممالک سے آنے والے تیل کی ریفائنری ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کرسمس کی تقریبات، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام
روس کا تیل اور متبادل راستے
کمرشلی طور پر روس کا تیل ہمارے لے زیادہ فائدہ مند نہیں، روس کا تیل شاید کمپنی کے لیے فائدہ مند ہو، عوام کے لیے نہیں ہوگا۔ پیٹرول کی ترسیل میں سعودی عرب اور یو اے ای سے ہمیں مدد مل رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاست
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اگر ہم پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرتے تو متبادل راستہ کیا ہوتا؟ پی ٹی آئی نے 2022میں عدم اعتماد کے وقت پیٹرول کی قیمتوں پر سیاست کی، جس کی وجہ سے ملک کو نقصان اٹھانا پڑا تھا۔








