دنیا گینگسٹر طرز کی منطق پر چل رہی ہے
شمالی کوریا کی خاموشی توڑنے پر ردِعمل
پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’دنیا گینگسٹر طرز کی منطق پر چل رہی ہے‘‘۔۔۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس مظلوم لوگوں کےلئے امید کی کرن بن رہا تھا، عدالتی سٹے آرڈر افسوسناک اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے،خواجہ سعد رفیق
ایران-امریکہ جنگ پر کم جونگ اُن کا موقف
شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ پر پہلی بار کھل کر ردِعمل دیتے ہوئے، کم جونگ اُن نے کہا کہ ان کا ملک جنگ نہیں چاہتا، لیکن اس سے بچنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر
امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں
کم جونگ اُن نے فوجی اہلکاروں اور حکام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ممالک، خاص طور پر امریکہ کو سخت تنبیہ کی۔ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو شرمناک اور غیر قانونی جارحیت قرار دیا، اور کہا کہ یہ اقدام کسی بھی ملک کی علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا، "ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن ہم اس سے بچنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ دنیا گینگسٹر طرز کی منطق پر چل رہی ہے اور صرف وہی ممالک محفوظ رہ سکتے ہیں جن کے پاس بے پناہ طاقت ہو۔"
تجزیہ کاروں کی رائے
تجزیہ کاروں کے مطابق، شمالی کوریا ممکنہ طور پر مشرقِ وسطیٰ کے اس بحران کو اپنے جوہری پروگرام کے جواز کے طور پر پیش کر رہا ہے۔








