ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ کسی قسم کی مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ ان شاءاللہ آج اس سے نکلنے میں کچھ حد تک کامیاب ہیں اور ایک بند سلسلہ بھی دوبارہ چل جانے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے قتل سے کچھ دیر پہلے ثنا یوسف نے کون سی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی؟
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کا مزاج پل پل میں بدلتا ہے جو کہ آپ کو اپنے ارادہ میں کامیابی نہیں ہونے دیتا۔ مستقل مزاج بن جائیں گے تو صورتحال بہتر ہو سکے گی ابھی مسئلہ نظر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ ادو میں المناک ٹریفک حادثہ، سکول جاتے 5 کم سن بچے جاں بحق
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
نظر ہے اور کافی شدید ہے، سورہ قلم کی آخری دو آیات اور سورہ فلک اور الناس ساتھ ملا کر اول و آخر درود شریف پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں صرف تین روز۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی، وزیراعظم شہباز شریف
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
رب مہربان تو جگ مہربان، اب اس کو مہربان خود پر کیسے کرنا ہے آپ کو معلوم ہے۔ ایک سچی توبہ اور آئندہ کے لئے سیدھے راستے پر چلنا اور پھر دیکھیں مشکلات کیسے بھاگتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصلہ کن پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کیخاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
بار بار کہا جا رہا ہے کہ اس وقت کی قدر کریں۔ رکاوٹیں دور ہو رہی ہیں اور مشتری جو عزت، دولت اور شہرت دیتا ہے زائچے میں پاور دے رہا ہے، فائدہ اٹھا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جانب سے 19 فیصد ٹیرف عائد کیئے جانے پر پاکستانی وزارت خزانہ نے رد عمل جاری کر دیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے اندر کے لالچ کو ختم کریں۔ آپ کو اندازہ بھی ہے کہ یہ کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے اور دماغ اور دل دونوں کو صاف کریں۔ اپنی عمر کے مطابق قدم اٹھائیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی ولاگر کے والد کا بیان آگیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ضرورت سے زیادہ کسی پر بھروسہ مت کریں، آپ مشکل میں آ سکتے ہیں۔ اور جو لوگ عرصہ دراز سے بدنظری وغیرہ میں تھے، وہ آزاد ہیں مگر اپنے معاملات کو کسی پر ظاہر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے والے سندھ پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جب پردہ غیب سے سلسلے بہتر ہونا شروع ہو جائیں تو ان اچھے وقت کی قدر کرنی چاہئے۔ اپنے ہاتھ سے موبائیل فون کو رکھیں اور روزگار کی طرف پیش قدم کا سوچیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ میں حاملہ خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل، ڈی پی او سے رپورٹ طلب، درندہ صفت عناصر کو رعایت نہیں دی جائے گی: چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
مالی طور پر ان شاءاللہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور جو بڑی رکاوٹیں ہیں وہ بھی اب تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔ آج صبح سے ہی آپ کو اچھی خبریں ملنا شروع ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان کے مہینے میں بازار میں خریداری کے لیے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک پرانی بات سامنے آنے کا اندیشہ ہے اور جس بات کا ڈر تھا وہی سامنے آئے گی۔ ذہنی طور پر تیار رہیں اور غصے کو خود سے جس قدر بھی دور رکھ سکتے ہیں، رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلور ملز مالکان نے اہم اعلان کر دیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
حالات آج کافی حد تک آپ کے حق میں جا رہے ہیں۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنے کا ارادہ ہے، اس میں کامیابی ملے گی اور ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو سکے گی۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
اندازے سے کام مت کریں اور نہ ہی کسی پر بھروسہ کریں۔ سب مطلب پرست لگتے ہیں جو اپنے کام کے وقت آپ کو یاد کرتے ہیں، آج ان سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔








