پنجاب یونیورسٹی میں آیت اللہ خامنہ ای شہید کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس، ایرانی قونصل جنرل مھران موحدفر اور اہم شخصیات کا خطاب
تعزیتی ریفرنس کی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذہبی، تعلیمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا سے تجارتی معاہدہ ہماری معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے: بلال اظہر کیانی
مہمانوں کی شرکت
تقریب کی صدارت ایران کے قونصل مھران موحدفر نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ادارہ منہاج الحسین لاہور کے علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، ایرانی کلچر سینٹر لاہور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی اور سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد سمیت اساتذہ، طلباء، میڈیا اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران پر حملہ نہ کرے ورنہ عالمی آئل مارکیٹ ہل جائے گی، سعودی عرب، قطر اور عمان نے خبردار کردیا
ایرانی قونصل جنرل کا خطاب
تقریب کا انعقاد اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل مھران موحدفر نے کہا کہ سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش تاریخ کا ایک سنگین جرم ہے جو تمام قانونی، اخلاقی اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 47واں اجلاس، عمران خان سے فوری طور پر اہل خانہ اور ڈاکٹرز کی ملاقات کا مطالبہ
ایران کی امن کی خواہش
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا ایٹم بم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن اس کے ایٹمی پروگرام کو بہانہ بنا کر جنگ کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ اپنے تجربات کا ذکر کیا اور کہا کہ اسرائیل کا اصل مقصد توانائی کی منڈیوں پر قبضہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی طیاروں کا بیروت میں یونیورسٹی پر حملہ
علاقائی صورت حال
مھران موحدفر نے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک ہمارے ہمسائے اور برادر اسلامی ممالک ہیں اور ایران صرف دشمن کے اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ جنگ ہمارا انتخاب نہیں بلکہ بقاء کی جنگ ہے اور دفاع کا طریقہ ہم خود منتخب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: گھریلو ملازم کو مبینہ تشدد کے بعد چھت پرپھینک دیا گیا، ملازم جاں بحق
مسلم اُمہ کی متحدہ حیثیت
پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ مسلم اُمہ کو باہمی اختلافات بھلا کر ایک قوم بننے کی ضرورت ہے۔ اگر امت مسلمہ متحد ہو کر اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرے تو اسی میں اس کی بقاء اور طاقت ہے۔
اختتامی کلمات
تقریب کے اختتام پر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد نے کہا کہ پاکستانی عوام، پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء ایران کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے قونصل جنرل کے ذریعے تعزیتی پیغام ایران کی قیادت اور شہید سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لواحقین تک پہنچایا۔








