کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش برداشت نہیں کریں گے: پاکستانی مندوب

پاکستان کا اقوام متحدہ میں موقف

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے واضح کیا ہے کہ ہم کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالے ممالک کو گرانٹس دی جائے: پاکستانی مندوب افتخار احمد

بھارت کی مداخلت پر تنقید

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بھارت اور افغان نمائندوں کے بیانات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شواہد فراہم کیے ہیں کہ بھارت دہشت گرد گروپوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔ بھارت ہمیشہ افغانستان میں تخریب کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ پاکستان نے افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ ہم کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش، مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

دہشت گردی کی حمایت کی مذمت

’’جیو نویز‘‘ کے مطابق پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ بھارت افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی بھڑکانے کی اپنی پالیسی ترک کرے، بھارت طویل عرصے سے یہ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ افغانستان کے نام نہاد نمائندے حقیقت میں کسی کی نمائندگی نہیں کرتے، یہ صرف اپنے آپ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...