ٹرمپ کو ایرانیوں کا پتا ہی نہیں اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں: ایرانی مشیر خارجہ
کمال خرازی کا بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی مشیر خارجہ کمال خرازی کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانیوں کا پتا ہی نہیں ہے اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے دعویٰ
ثقافت اور مضبوطی
امریکی اخبار سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کمال خرازی نے کہا کہ 500 سالہ ایرانی تہذیب اور ثقافت سے لیس ایرانیوں کو شیعہ نظریے اور اسلامی تصوف سے مضبوطی ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کرتا ہے، اسحاق ڈار
امریکی پروپیگنڈا اور جنگ کی صلاحیت
انہوں نے کہا کہ لمبی جنگ کی صلاحیت نہ ہونے کی بات امریکی پروپیگنڈا ہے، ٹرمپ کو ایرانیوں کا پتا نہیں ہے اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں۔ ایران اپنے ہتھیار ایران ہی میں تیار کرتا ہے، امپورٹ نہیں کرتا۔ پُرعزم ایرانی افواج طویل عرصے جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پتوکی میں گلے پر ڈور پھرنے سے بچی زخمی
سفارت کاری اور ایران کا جواب
کمال خرازی نے مزید کہا کہ سفارت کاری کی گنجائش ختم ہو چکی، موجودہ محاذ آرائی ایران کے وجود کے لیے خطرہ ہے، ایران کو پوری طاقت کے ساتھ جواب دینا ہوگا۔
علی لاریجانی کا ردعمل
دوسری جانب ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشور سے محبت کرنے والی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔








