بانی پی ٹی آئی کی شفا ہسپتال منتقلی درخواست پر اعتراضات دور کرنے کیلئے مہلت کی استدعا منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ کی سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ کا شکر ہے پنجاب میں روزگار اور کاروبار کا وعدہ پورا ہوا، 1100 الیکٹروبسیں آگئیں، کسی بوڑھے مریض کو دوا کے لیے لائن میں نہیں لگنا پڑتا : وزیر اعلیٰ مریم نواز
کیس کی پیروی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ڈاکٹر عظمیٰ کے وکیل عزیر بھنڈاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نتیجہ تب ہی نکلے گا جب گفتگو جاری رہے گی، عمران خان کو سائیڈ پر رکھ کر کوئی گفتگو نہیں ہو سکتی، سلمان اکرم راجا
وکیل کی وضاحت
وکیل عزیر بھنڈاری نے عدالت میں بتایا کہ رجسٹرار آفس نے کچھ اعتراضات لگائے ہیں، عدالت آئندہ ہفتے کیس لگا دے، ہم اعتراضات دور کر دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ۲۷ ویں آئینی ترمیم ۲۶ ویں ترمیم سے زیادہ مہلک ہے، لیاقت بلوچ
جسٹس کا موقف
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ آپ کی جانب سے مختلف درخواستیں ایک ہی طرح کی دائر ہوئی ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ اس پٹیشنر نے اور کوئی درخواست اس طرح کی دائر نہیں کی۔
عدالت کا فیصلہ
جسٹس انعام امین منہاس کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس سے پوچھ لیتے ہیں کہ اس طرح کی کتنی درخواستیں زیر التوا ہیں، عدالت نے رجسٹرار آفس کو رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔








