مشرقی وسطیٰ کی صورتحال: افغانستان اور سری لنکا کی سیریز ملتوی
افغانستان اور سری لنکا کی وائٹ بال سیریز ملتوی
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقی وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے باعث افغانستان اور سری لنکا کی وائٹ بال سیریز ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی: بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے دی
افغانستان کرکٹ بورڈ کا اعلان
افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کو ری شیڈول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: جرائم کی شرح میں اضافہ، 8 ماہ میں سینکڑوں افراد کے قتل ہونے کی وجہ کیا ہے؟
نئی تاریخوں کا اعلان
اس حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک یو اے ای میں کھیلی جانی تھی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وائٹ بال سیریز کو اب ری شیڈول کیا گیا ہے، جسے 2026ء کے آخر تک منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وائزمین تحقیقی مرکز اسرائیل کے لیے اہم کیوں اور ایرانی حملے میں کتنا نقصان ہوا؟
وجوہات
Aای سی بی کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتِ حال کے پیش نظر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔
ماضی کی شیڈول
واضح رہے کہ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے، جبکہ ون ڈے میچز 20، 22 اور 25 مارچ کو دبئی میں منعقد کیے جانے تھے۔








