جنرل ضیا الحق کے دور میں پندرہ دن کیلئے جیل گیا، ساتویں دن یہ حالت تھی ٹائم دیکھتا تھا ، پتہ نہیں چلتا تھا کہ صبح کے 5ہیں یا رات کے،بیرسٹر اعتزاز احسن

اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں سماعت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ جنرل ضیا الحق کے دور میں ہم جیل جاتے تھے اور دھلائی بھی ہوتی تھی، میں پندرہ دن کیلئے جیل گیا تھا، ساتویں دن یہ حالت تھی ٹائم دیکھتا تھا، پتہ نہیں چلتا تھا کہ صبح کے 5 ہیں یا رات کے، یہ ایک ٹارچر ہے، آپ قید تنہائی میں ایک فیصلے دے دیں، نسلیں یاد رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر حملے کی سازش کا انکشاف

نیب کی جانب سے جواب

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس سردارسرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی، بیرسٹر سلمان صفدراور اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کا ردعمل ناقابل قبول ہے: امریکہ

نیب کی پھانس

دوران سماعت نیب نے کہاکہ قید تنہائی کی درخواست ہے تو ہمیں نوٹس جاری کرتے تو ہم جواب دیں گے، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہمیں وقت دے دیں اور نوٹس کریں ہم جواب دے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اس کے بازو دیکھیں، سورج کی دھوپ میں جل گئے”مریم نواز نے سیلابی علاقوں میں مصروف سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی تصویر شیئر کردی۔

بیرسٹر سلمان صفدر کی دلائل

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ آج سپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں موجود کیوں نہیں، یہ دلائل دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں، میری نظر میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست گزار کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا، یہ بانی پی ٹی آئی کو کسٹڈی میں رکھنا چاہتے ہیں، ایک آنکھ ضائع کررہے ہیں، دوسری کا ارادہ ہے، یہ عدالت کی معاونت نہ کریں، آپ ہمیں سن کر جو فیصلہ دینا ہے ہماری جھولی میں ڈال دیں، سماعت ملتوی نہیں ہونی چاہئے۔

نیب پراسیکیوٹر کا موقف

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ آپ کی متفرق درخواست قابل سماعت نہیں ہے، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ اپیل ایڈمٹ ہو چکی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہ خوامخواہ ہم پر الزامات لگا رہے ہیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ اپیل ایڈمٹ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...