عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، ایک مرتبہ پھر عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی قیمتوں کا تجزیہ
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونا 3700 روپے مہنگا ہو گیا، جس سے سونے کی قیمت بڑھ کر 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 3172 روپے مہنگا ہونے سے قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر فی اونس بڑھ کر 5205 ڈالر کا ہو گیا۔








