لاہور میں ایک اور بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق
بچوں کی حفاظت کا خیال
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت میں ایک اور بچہ مین ہول میں گر کر جان گنوا بیٹھا ۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری افتخار چیمہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی نشست، کاروباری و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت
واقعہ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں اڑھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔’’جنگ‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ گٹر کی صفائی کے لیے مین ہول کا ڈھکن ہٹایا گیا تھا، بچہ گھر سے باہر نکلا اور مین ہول میں جا گرا۔
پولیس کاروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر مین ہول کھلا چھوڑنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔








