وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم شہادت حضرت علیؓ پر جلوس و مجالس کی تکمیل تک نگرانی جاری رکھنے کا حکم
یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا مقامی رہنما قتل ہوگیا
حفاظتی اقدامات کی نگرانی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام جلوس و مجالس کے حفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور پولیس افسران کو جلوس و مجالس کی تکمیل تک نگرانی جاری رکھنے کا حکم دیا۔
مساجد میں سیکیورٹی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مساجد میں معتکفین کی سیکیورٹی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔








