لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
موسمی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے نکالنے کا معاملہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ہنگامی مشاورت، اہم فیصلوں کا امکان
بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، نجم ولی خان کے سوال پر گروک کا مثبت تجزیہ
ژالہ باری کی توقع
اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا
جمعرات کے موسم کی صورت حال
اسی طرح جمعرات کے روز بھی راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خلاصہ
اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔








