حضرت علیؓ کی شجاعت لازوال اور تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں: عظمیٰ بخاری

یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ حضرت علیؓ کی شجاعت، بہادری اور جرأت لازوال ہیں۔ حضرت علیؓ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور رسول اللہ ﷺ نے حضرت علیؓ کو علم کا شہر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران کے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت

حضرت علیؓ کی تعلیمات اور طرز زندگی

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حضرت علیؓ کی طرز زندگی نے ہمیں کئی اہم سبق سکھائے ہیں اور شہادت کے وقت بھی انہوں نے نماز کو ترجیح دی، جو ان کی اعلیٰ اخلاقی اور روحانی شخصیت کا عکاس ہے۔ یوم علیؓ کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے خاتون پھندا لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

سیکیورٹی انتظامات

نکالے گئے جلوس اور مجالس عزا کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکار مکمل چاق و چوبند ہیں اور احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاکہ عزاداروں کو ہر قسم کے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

عوام سے اپیل

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تمام جلوس نماز مغرب سے قبل اختتام پذیر ہوں گے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ امن و امان قائم رکھنے میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پنجاب اور سیکیورٹی ادارے ہر ممکن اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر متحرک ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...