وزیر خارجہ اسحاق دار کا کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیرِاعظم کی گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور اداکار انور علی کا انتقال

خطے کی تازہ صورتحال پر تشویش

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت بشمول کویت پر ہونے والے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف جنگ کے بعد کیوبا میں حکومت کی تبدیلی بھی وقت کا سوال ہے: ٹرمپ

پاکستان کی یکجہتی کا اظہار

نائب وزیرِاعظم نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے فوری طور پر مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔

اقوامِ متحدہ کی بات چیت

گفتگو کے دوران اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیرِ غور امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...