حملے کسی کے لیے فائدہ مند نہیں، ایران اور امریکہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں: قطر
قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی اپیل
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے مشرق وسطیٰ میں جنگ میں کمی لانے پر زور دیتے ہوئے ایران اور امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ثالثی کے ذریعے تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام سے پروان چڑھنے والی محبت کا دردناک انجام، ملزم نے محبوبہ کو قتل کر کے لاش دریا میں پھینک دی
ایران کے حملوں کا اثر
’’الجزیرہ‘‘ کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے کسی کے لیے فائدہ مند نہیں، اس نے امریکہ اور اسرائیل کی تقریباً 2 ہفتوں سے جاری بمباری کے جواب میں خلیجی علاقے اور اس سے باہر پڑوسیوں پر میزائلز اور ڈرونز فائر کر کے اہم بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا اور خطے کی توانائی سے چلنے والی معیشت کو متاثر کیا۔ ہم انفراسٹرکچر سمیت وسیع پیمانے پر حملوں پر انتہائی فکر مند ہیں، یہ بدقسمتی ہے کہ ہم ایسی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول کی گزشتہ شب ن لیگ کے 2 سینئر وزرا سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
پائیدار حل کا مطالبہ
ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر واپس آنے کے علاوہ ایک پائیدار اور دیرپا حل کا کوئی راستہ نہیں۔ ہم اپنی خود مختاری کو براہ راست متاثر کرنے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اس جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اور قانونی اقدام کرتے رہیں گے۔ اسرائیل، امریکہ اور ایران کی جنگ عالمی حل کی متقاضی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ خلیجی توانائی کی آبنائے ہرمز سے ترسیل جاری رہے جہاں جنگ کی وجہ سے تیل کی عالمی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ
علاقائی ثالثی کی کوششیں
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ قطر اور عمان پہلے علاقائی ثالث کے طور پر کام کر کے ایران اور مغرب کے درمیان پل بنانے کی کوشش کر چکے ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں جبکہ حملے جاری ہیں، کوئی بھی ملک یہ کردار ادا نہیں کر سکتا اور ایرانی حکام کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیمار دلہن سے ہسپتال میں شادی، ویڈیو وائرل ہوگئی
قطری وزیر اعظم کی گفتگو
قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحٰمن الثانی نے کئی روز قبل ایرانی حکام کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران اس صورتحال پر گفتگو کی اور اس پر زور دیا کہ وہ ہمسایہ ممالک پر حملے بند کرے۔
امن کے حصول کی کوششیں
قطری وزیر نے کہا کہ علاقائی ممالک ایران کے دشمن نہیں، ایرانی حکام یہ بات نہیں سمجھ رہے۔ قطر امریکہ کے ساتھ بھی رابطے میں ہے اور اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنگ بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی حکام کے ساتھ ہماری بات چیت کا سلسلہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے، ہم امن کے راستے کے حامی اور پرامن ذرائع سے تنازعات کو حل کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ فریقین اس راستے کو تلاش کر کے فوجی آپریشن ختم اور مذاکرات کی میز پر واپس آ سکتے ہیں۔








