ارشدیپ سنگھ پر جرمانہ عائد
آئی سی سی نے ارشدیپ سنگھ پر جرمانہ عائد کیا
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو فوجی تحویل میں لینا حیران کن نہیں ہوگا: فیصل واوڈا
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ارشدیپ سنگھ پر احمد آباد میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میچ میں آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ارشدیپ نے فالو تھرو پر فیلڈنگ کرتے ہوئے جارحانہ اور نامناسب انداز میں گیند پھینکی، جو کیوی بیٹر ڈیرل مچل کے پیڈز پر لگی تھی۔
ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی
ارشدیپ سنگھ کو آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے، جو بین الاقوامی میچ کے دوران کسی کھلاڑی کی طرف نامناسب یا خطرناک انداز میں گیند (یا کرکٹ کا کوئی اور سامان) پھینکنے سے متعلق ہے۔








