ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی
بنگلہ دیش کا شاندار فتح
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دی۔
بنگلہ دیش نے 115 رنز کا آسان ہدف 15 ویں اوور میں مخص ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن 67 اور نجم الحسین 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں ایک چھوٹی سوچ والے معاشرے میں ’بڑی’ لڑکی ہوں، ریمپ واک پر تنقید کے بعد متھیرا ناقدین پر سخت برہم
میچ کا آغاز
قبل ازیں ڈھاکہ کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم، پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 30.4 اوورز میں 114 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، خام تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے، ایرانی فوجی ترجمان ابراہیم ذوالفقاری
پاکستان کی بیٹنگ لائن کی مشکلات
قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاز صداقت کی پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز جوڑے گئے۔ لیکن صاحبزادہ فرحان کے بعد رضوان کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، اور 82 کے مجموعی سکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ابرار احمد اور فہیم اشرف کی شراکت نے ٹیم کو 115 رنز تک لے جانے میں مدد دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سخت ایکشن، نشتر ہسپتال کے ایم ایس سمیت 6 ڈاکٹروں اور ہیڈ نرس معطل، ایڈز سے متاثرہ مریضوں کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
کھلاڑیوں کے انفرادی اسکور
صاحبزادہ فرحان 27 رنز، معاذ صداقت 18، شامل حسین 4، محمد رضوان 10 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز بنائے۔ جبکہ عبدالصمد 0 رنز پر پولین لوٹے، حسین طلعت 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی 4 اور وسیم جونیر بھی 0 رن بنا کر پولین لوٹے۔ فہیم اشرف نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ
بنگلہ دیش کی باؤلنگ کارکردگی
بنگلہ دیش کی جانب سے رانا ناہید نے 5 وکٹیں حاصل کیں، مہدی حسن نے 3، تسکین احمد نے 1 اور مستفیض الرحمان نے 1 وکٹ لی۔
سیریز کے آئندہ میچز
واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ 13 اور 15 مارچ کو ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔








