ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی
بنگلہ دیش کا شاندار فتح
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دی۔
بنگلہ دیش نے 115 رنز کا آسان ہدف 15 ویں اوور میں مخص ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن 67 اور نجم الحسین 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا مسائل کے حل کے سلسلے میں اہم بیان سامنے آ گیا
میچ کا آغاز
قبل ازیں ڈھاکہ کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم، پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 30.4 اوورز میں 114 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: شہید مریم مختیار پاکستانی قوم کا افتخار ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز کا برسی پر پیغام
پاکستان کی بیٹنگ لائن کی مشکلات
قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاز صداقت کی پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز جوڑے گئے۔ لیکن صاحبزادہ فرحان کے بعد رضوان کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، اور 82 کے مجموعی سکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ابرار احمد اور فہیم اشرف کی شراکت نے ٹیم کو 115 رنز تک لے جانے میں مدد دی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں سمٹ، پہلے کوئی پوچھ بھی نہیں رہا تھا لیکن شاہینوں کے کارنامے کے بعد پاکستانی وفد دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، عرب اور ترک لوگ کیسے مل رہے ہیں؟
کھلاڑیوں کے انفرادی اسکور
صاحبزادہ فرحان 27 رنز، معاذ صداقت 18، شامل حسین 4، محمد رضوان 10 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز بنائے۔ جبکہ عبدالصمد 0 رنز پر پولین لوٹے، حسین طلعت 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی 4 اور وسیم جونیر بھی 0 رن بنا کر پولین لوٹے۔ فہیم اشرف نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے لیے 30 کروڑ 45 لاکھ مالیت کی گاڑیاں بک کروانے کا انکشاف، صحافی زاہد گشکوری نے حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کا بھانڈا پھوڑ دیا
بنگلہ دیش کی باؤلنگ کارکردگی
بنگلہ دیش کی جانب سے رانا ناہید نے 5 وکٹیں حاصل کیں، مہدی حسن نے 3، تسکین احمد نے 1 اور مستفیض الرحمان نے 1 وکٹ لی۔
سیریز کے آئندہ میچز
واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ 13 اور 15 مارچ کو ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔








