چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بہت سی باتوں پر مجھ سے اتفاق کیا ہے، اس وقت اہم عمران خان کی صحت ہے، ان کی آنکھ کا ضائع ہونا برداشت نہیں کرسکتے، اعتزاز احسن
اعتزاز احسن کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سے ملاقات ہوگئی اور انہوں نے بہت سی باتوں پر مجھ سے اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ، سعودی عرب سے پروازوں کی اوور فلائنگ دگنی ہوگئی
عمران خان کی صحت کی اہمیت
اس وقت سب سے اہم عمران خان کی صحت ہے، ہم ان کی آنکھ کا ضائع ہونا برداشت نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ تک ٹیکس چھوٹ دینے کا مطالبہ
میڈیا سے گفتگو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ شہباز حکومت کی کرمنل ایکٹیویٹی ہے۔ عمران خان کی صحت کے حوالے سے فیملی کو آگاہ کرنا تو لازم ہے۔ عمران خان میرا دوست ہے، مجھے اس کی آنکھ کے بارے میں جان کر بہت بےچینی ہوئی اور میں آج عدالت پیش ہوا۔ میڈیکل گراؤنڈز پر تو ضمانت ملنی ہی چاہئے۔
عدالت کے سامنے موقف
ہمیں عدالت کا غیرمعینہ مدت تک کیس نہ لگانا قبول نہیں، ہمیں ایک تاریخ چاہئے جو بالآخر مل گئی ہے۔








