چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل عمران خان سے فیملی ملاقات کے لیے اقدامات کرنے کا کہا ہے، علیمہ خان
علیمہ خان کی اعتزاز احسن کے بارے میں گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ ِخان کا کہنا ہے اعتزاز احسن صاحب آج خود آئے، ہماری فیملی سے تو ان کے بہت قریبی تعلقات ہیں۔ ہم دِل سے ان کے شُکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شامی باغیوں کی حیرت انگیز پیش قدمی نے بشار الاسد اور روس کو بھی مشکل میں ڈال دیا
اعتزاز احسن کی صحت اور ملاقات
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اعتزاز احسن کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور ڈاکٹر نے 6 دن کا بیڈ ریسٹ کہا تھا، باوجود اس کے وہ نہ صرف یہاں آئے بلکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہونے تک ہمارے ساتھ دھرنا دے کر بیٹھے رہے۔ جو بھی ان کی بات چیت ہوئی، وہ چیف جسٹس صاحب کے اعلانات میں نظر آئے گی۔
چیف جسٹس کا پیغام
اس دوران علیمہ خان نے بتایا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا پیغام آیا ہے کہ عمران خان سے فیملی کی ملاقات کرانے کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔
‼️‼️
اعتزاز احسن کی پریس کانفرنس کے دوران علیمہ خان نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس نے پیغام دیا ہے کہ کل فیملی کی ملاقات کروائی جائے گی ۔۔۔۔۔۔اگر گورنمنٹ اور جوڈیشری تلوار بقف ہو جائے عمران خان کے خلاف تو ہم بھی تلوار بقف ہو جائیں
اعتزاز احسن pic.twitter.com/x7ynt9Sdlq— MaryaHaq (@MaryaHaq) March 11, 2026








