اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

اسپین نے اسرائیل سے سفیر واپس بلا لیا

میڈرڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپین کی حکومت نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے جس کی تصدیق بدھ کو شائع ہونے والے سرکاری گزٹ میں کی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپین کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب میں اسپین کا سفارت خانہ اب ناظم الامور کی سربراہی میں کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے دبئی جانے والی 2 خواتین گرفتار، ایک خاتون کا غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونے کا اعتراف

تاریخی تعلقات اور کشیدگی

سپین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات 1986 میں قائم کیے تھے تاہم دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی تھی۔ اسپین نے غزہ جنگ سمیت ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی بھی شدید مخالفت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: سردیوں میں باربی کیو پوائنٹس پر پابندی، لاہور میں بڑا کریک ڈاؤن

امریکی دھمکیاں اور ردعمل

گزشتہ روز سپین کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کی مخالفت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود اسپین اور امریکہ کے تعلقات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔

حکومتی موقف

سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز کی حکومت نے گزشتہ ہفتے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی۔ مزید برآں، امریکی طیاروں کی جانب سے جنوبی اسپین میں واقع مشترکہ فوجی اڈوں کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال سے بھی روک دیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...