امریکہ میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں 50 سال میں پہلی مرتبہ ایک نئی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی جس کے لیے سرمایہ کاری بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کرے گی۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ 300 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ امریکا کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنشن پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ ایف بی آر نے تیاری شروع کر دی

ریفائنری کی تفصیلات

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کی بندرگاہ براؤنز وِِل میں یہ نئی ریفائنری امریکہ کی معیشت اور قومی سلامتی کو مضبوط کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریفائنری امریکی شیل آئل کو پراسیس کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور اسے امریکہ فرسٹ ریفائننگ کمپنی قائم کر رہی ہے۔

معاہدے کی خصوصیات

امریکہ فرسٹ ریفائننگ نے ریلائنس انڈسٹریز کا نام لیے بغیر کہا کہ اُس کے ساتھ امریکی شیل آئل کی خریداری، پراسیسنگ اور تقسیم کے لیے 20 سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ یہ ریفائنری امریکہ کے تقریباً 1.2 ارب بیرل لائٹ شیل آئل کو پراسیس کرے گی جس کی مالیت تقریباً 125 ارب ڈالر ہے اور اس سے تیار ہونے والی مصنوعات کی مقدار 50 ارب گیلن ہوگی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 175 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...