شپنگ انڈسٹری کی درخواستوں کے باوجود امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنے سےمنع کردیا
آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کی عدم دستیابی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی بحریہ شپنگ انڈسٹری کی درخواستوں کے باوجود آبنائے ہرمز میں جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنے سے قاصر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف ایک اور قدم، ای آر پی سسٹم کو اپ گریڈ کر دیا گیا
ایرانی حملوں کا خطرہ
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حملوں کے خطرے کے باعث امریکی بحریہ فی الحال آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے تجارتی جہازوں کو فوجی سکیورٹی فراہم نہیں کرسکتی۔
یہ بھی پڑھیں: لورالائی واقعے میں مردہ تصور کیا جانے والا ڈیرہ غازی خان کا نوجوان زندہ نکلا
شپنگ انڈسٹری کی روزانہ کی درخواستیں
خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے شپنگ انڈسٹری کی جانب سے تقریباً روزانہ بحری اسکواڈ کے ذریعے جہازوں کی حفاظت کی درخواستیں کی جا رہی ہیں، تاہم امریکی بحریہ نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔
موجودہ حالات کی وضاحت
امریکی بحریہ نے شپنگ اور آئل کمپنیوں کے ساتھ ہونے والی بریفنگز میں بتایا کہ موجودہ حالات میں جہازوں کو اسکواڈ فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ یہ صورتحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے مختلف ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکا جہازوں کو بحری تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔








