مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے تاشقند کے گورنر زوئیر مرزا ایوف کی 7 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات
تاشقند کے گورنر کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ازبکستان کے صوبے تاشقند کے گورنر زوئیر مرزا ایوف نے 7 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ پنجاب اور تاشقند کو برادر صوبہ قرار دینے پر اتفاق، خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹورازم، زراعت، لائیو سٹاک، میٹ پراسیسنگ، بیوریجز، سٹررس فروٹ اور دیگر سیکٹرز میں معاشی تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ازبکستان کی طرف سے لاہور میں بابر پارک کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ کا ریلوے اسٹیشن اور شہر عام نوعیت کے ہیں، تھوڑا سا آگے کسان نام کا چھوٹا اور غیر اہم سا اسٹیشن آتا ہے، جس کے آس پاس پھلوں کے باغات ہیں
تاریخی عمارتوں کی بحالی
گورنر تاشقند نے لاہور میں مغل دور کی تاریخی عمارتوں کی بحالی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورۂ ازبکستان کی دعوت شکریہ کے ساتھ قبول کر لی۔ گورنر تاشقند نے ازبکستان کے صدر کی طرف سے پاکستانی عوام بالخصوص اہل پنجاب کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ ازبک پلاؤ کی تعریف پر گورنر تاشقند نے اظہار مسرت کیا اور پاکستانی باورچیوں کی تربیت کے لیے ازبک شیف بھیجنے کی پیشکش کی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنا دی
نواز شریف کا دورہ
قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاشقند کے گورنر زویئر مرزا ایوف کا پرتپاک استقبال کیا۔ تاشقند کے گورنر زویئر مرزا ایوف نے پرجوش خیر مقدم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی ازبکستان کے علمی و ثقافتی ورثے پر فخر کرتے ہیں۔ سمرقند ماضی کی طرح آج بھی علم و ہنر کا مرکز و محور ہے۔ ازبکستان کے کھانے بالخصوص پلاؤ پاکستانیوں کے مرغوب کھانوں میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو معاشرہ بچوں کو امن نہیں دے سکتا، کبھی پائیدار امن نہیں پا سکتا:وزیر اعلیٰ مریم نواز
پنجاب کی ثقافت اور معیشت
محمد نواز شریف نے کہا کہ لاہور کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے، لاہور سے محبت ہے، جب وزیراعظم تھا تو ہر ویک اینڈ پر لاہور آ جاتا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے ازبکستان کے لوگوں بالخصوص اہل سمرقند کو سلام محبت پیش کیا۔ گورنر تاشقند زوئیر مرزا ایوف نے پنجاب میں ٹورازم کے فروغ اور سائٹس کی بحالی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے: مشعال ملک
سماجی اور معاشی تعاون
گورنر تاشقند نے کہاکہ پنجاب میں ٹورازم، آرکیالوجی، میوزیم اور سیاحت کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ زوئیر مرزا ایوف نے محمد نواز شریف سے ملاقات کو اپنا اعزاز سمجھتا ہوں۔ پاکستان کے ساتھ سماجی اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی ریاست سخت سزا کا انتظار کرے: اسرائیلی حملوں پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ردعمل سامنے آگیا
مواقع اور شعبے
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحت، فارماسیوٹیکل، زراعت اور دیگر سیکٹرز میں معاشی تعلقات کے فروغ کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ازبکستان میں اڑھائی ہزار کمپنیاں 74 ممالک کے اشتراک کار سے کام کر رہی ہیں۔ ازبکستان میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے 22 کمپنیاں، ٹیکسٹائل، زراعت اور میٹ پراسیسنگ سمیت دیگر سیکٹرز میں کام کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ میں بھارت کو کم ازکم 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اسحاق ڈار
زرعی ترقی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ازبکستان برادر ملک ہے، سماجی اور معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں زراعت، صنعت، سوشل سیکٹر اور انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے اربوں روپے لگائے گئے ہیں۔ ملک کی زراعت کا 70 فیصد حصہ پنجاب سے ہے، سیالکوٹ، وزیر آباد اور فیصل آباد جیسے شہر انڈسٹریل ہب ہیں۔
معاشی تعاون کی توقعات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پاکستانی چاول دنیا میں بہترین شمار کیا جاتا ہے، اس کے ساتھ مکئی اور گندم بھی پنجاب کی بڑی فصلیں ہیں۔ پنجاب میں عالمی معیار کے مطابق تین لاکھ مویشی میٹ ایکسپورٹ کے لئے موزوں اور تیار ہیں۔ پاکستان ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل میں لیڈ لے رہا ہے۔








