افغانستان پر روس کے حملے کے نتیجے میں 50 لاکھ مہاجرین کا سیلاب اْمڈ آیا،جس نے پاکستان کی معیشت اور معاشرے پر برے اثرات مرتب کیے

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 332

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو قیدیوں میں سے سب سے اچھا کھانا کھلایا جاتا ہے: سلمان احمد

مخالف تحریک نظام مصطفیٰ

موجودہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے والد مولانا مفتی محمود تھے۔ دیگر قائدین میں قدآور سیاسی شخصیات جیسے ایئر مارشل اصغر خاں، مولانا شاہ احمد نورانی، سردار عبدالقیوم خاں، چودھری ظہور الٰہی، اشرف خان خاکسار، پروفیسر غفور احمد اور قومی اتحاد کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ رفیق احمد باجوہ، نوابزادہ نصراللہ خاں اور میاں طفیل محمد شامل تھے۔ اپوزیشن تحریک زور پکڑتی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اس ملک میں سفارش، اپنی بات منوانے اور نالائق آدمی کو اونچی مسند پر بٹھانے کا رواج ہے، “جھولی چک“ اور کاسہ لیسوں کو آگے آنے کا موقع ملا

مذاکرات کی ناکامی

بھٹو صاحب کے مخالف سیاسی تحریک لیڈران کے ساتھ مذاکرات کے متعدد دور ہوئے لیکن مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں بہت دیر کر دی گئی، جس کا فائدہ سینئر جرنیلوں نے اٹھایا۔ ان کے اپنے بنائے گئے آرمی چیف جنرل ضیاء الحق نے اس نیم جمہوری دور کی بساط لپیٹ دی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت ملک بھر میں رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف مکمل ہوگیا، فرزندان اسلام کل عیدالفطر منائیں گے

جمہوریت اور اپوزیشن

اس طرح جمہوری حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان الیکشن دھاندلی اور قومی اتحاد کی تحریک نفاذِ مصطفی ملک کے تیسرے مارشل لاء کا باعث بنی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی پولیس نے خواتین کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر موبائل پولیس اسٹیشن لانچ کر دیا

جنرل ضیاء الحق کا مارشل لاء

1977ء کے ضیاء الحق مارشل کے آغاز میں جماعت اسلامی اور نوابزادہ نصراللہ خاں کی پاکستان جمہوری پارٹی دونوں نے اپنے وزیر حکومت میں شامل کروائے۔ جنرل ضیاء الحق کی ابتدائی مجلس شوریٰ اور 1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں سوائے پیپلز پارٹی تقریباً تمام جماعتوں کے ارکان شامل رہے۔ 1985ء کی غیر جماعتی منتخب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیکر معروف مسلم لیگی لیڈر محمد خاں جونیجو وزیراعظم منتخب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیاستدانوں کو عوام کی خدمت کا نیا رجحان دیا ہے: عظمیٰ بخاری

وزیر اعظم کا کردار

وزیر اعظم محمد خاں جونیجو نے قومی اسمبلی کو جمہوری خطوط پر چلاتے ہوئے پارلیمنٹ کو بااختیار اور سپریم بنانے کی کوشش کی، لیکن ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھی وزارتِ عظمیٰ سے برطرف کر دیا گیا، اور اسمبلیوں کو توڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے آنے والا سیلابی پانی اپنے ساتھ کیا کچھ لایا۔۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

افغانستان میں روسی مداخلت

جنرل ضیاء الحق مارشل لاء کا سب سے بڑا کارنامہ افغانستان پر 1979-80 میں روسی یلغار کے مقابلے کے لیے طالبان فورس کو متحرک کرنا تھا۔ 1981ء کے بعد امریکی امداد اور تعاون سے روس کو شکست دے کر واپس جانے پر مجبور کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عادل راجہ نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے خلاف ایک اور جھوٹا پراپیگنڈا کرنا شروع کردیا

پاکستان میں مہاجرین کا سیلاب

لیکن افغانستان پر روس کے حملے کے نتیجے میں 50 لاکھ مہاجرین کا سیلاب اْمڈ آیا، جس کے ساتھ منشیات فروشی، دہشت گردی، انتہا پسندی اور دیگر مہلک اسلحے کی سمگلنگ نے پاکستان کی معیشت اور معاشرے پر منفی اثرات مرتب کئے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس وین سے فرار کا کیس:86 پی ٹی آئی کارکنان کاجوڈیشل ریمانڈ منظور

پاکستان پیپلز پارٹی کی مشکلات

جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء کے دوران سب سے زیادہ نقصان پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوا۔ ان کے چیئرمین بھٹو کو قتل کے الزام میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ان کے کارکنوں کو سخت سزائیں دی گئیں اور بہت سے ملک سے فرار ہو کر یورپ، امریکہ، کینیڈا میں سیاسی پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

نواز شریف خاندان کا فائدہ

اس دوران نواز شریف فیملی کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا، جن کا کاروبار 1977ء تک پاکستان میں تھا۔ بھٹو صاحب نے ان کی فیکٹری کو قومی ملکیت میں لے لیا، لیکن جنرل ضیاء الحق نے واپس کروایا۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...