اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت
پاکستانی نائب مندوب کا خطاب
جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل لبنان میں شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر 2026 کے لیے 24 ایل این جی کارگو منسوخ کرنے پر رضامند ہوگیا
اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت
تفصیلات کے مطابق عثمان جدون کا کہنا تھا کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل لبنان کے قابض سے علاقوں سے فوری طور پر نکل جائے۔ 28 فروری کے بعد مشرق وسطیٰ میں ہونے والی کشیدگی تشویش کا باعث ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔
چینی اور روسی مندوبین کی آراء
چینی مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ جنگ روز بروز پھیل رہی ہے۔ فریقین سے کہتے ہیں کہ وہ جنگ بندی کی طرف آئیں۔ الروسي مندوب نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی فوجی مہم جوئی سے پورا خطہ انتشار کا شکار ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں۔ امریکی اور اسرائیل نے ایران میں بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے۔ لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔








