دبئی کی سڑکوں پر ٹہلتی بھارتی اداکارہ کو نا معلوم موٹر سائیکل سوار تھپڑ مار کر فرار ہو گیا
دبئی میں اداکارہ پر حملہ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی کی سڑک پر واک کرتی اداکارہ کو کسی حاسد نے تھپڑ مار دیا اور فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرناک مندر دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہبی عمارتوں کا مجموعہ ہے،مندر کے 3حصے بند ہیں، دروازے کے دونوں طرف فرعون بادشاہوں کے دیو ہیکل مجسمے تھے
واقعے کی تفصیلات
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ دبئی کی سڑک پر ٹہلتی اداکارہ خوشی مکھرجی کے لئے تشویشناک تجربے میں بدل گئی، جب مبینہ طور پر ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے انہیں تھپڑ مار دیا۔ خوشی نے روتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ آج اچانک سڑک پر ان کے ساتھ کیا خوفناک واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم
اداکارہ کا ردعمل
خوشی نے اپنی بپتا کو ویڈیو میں ریکارڈ کر کے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو نے سڑکوں پر سیفٹی اور احترام کے موضوع پر وسیع بحث دوبارہ چھیڑ دی۔ ویڈیو میں اداکارہ خوشی نے کہا، "سڑک پر چلنا جرم لگتا ہے۔ بائیک پر آتے ہوئے اس نے مجھے بہت زور سے مارا۔ پولیس اسٹیشن جانے سے کیا فرق پڑے گا؟ سڑک پر کوئی کیمرے نصب نہیں ہیں۔ میں زندگی سے تنگ آ گئی ہوں۔"
پولیس کی خاموشی
انہوں نے فوری پولیس کارروائی نہ ہونے پر بھی کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ پولیس کی آفیسر خواتین بھی مداخلت کرنے سے گریزاں تھیں۔








