سلامتی کونسل مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کرے، بین الاقوامی امن کیلئے ایرانی حملےسنگین خطرہ ہیں: اماراتی مندوب
ایران کے حملوں کے خلاف قرارداد کی منظوری
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔
سلامتی کونسل اجلاس کی تفصیلات
سلامتی کونسل اجلاس میں پڑوسی ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی۔
اماراتی مندوب کا بیان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اماراتی مندوب ابوشہاب نے کہا ہے کہ: ’’سلامتی کونسل ایران کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کرے، بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے ایرانی حملے سنگین خطرہ ہیں، ایران کے حملے دہشت پھیلانے کی کوشش ہیں۔ ایرانی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا رہا ہے، خلیجی ممالک نے صبر اور باہمی اتحاد کا ثبوت دیا ہے۔‘‘
بحرین کے مندوب کا موقف
بحرین کے مندوب کا کہنا تھا کہ ایرانی حملوں کی مذمت کیلئے قرارداد 135 ممالک نے کوسپانسر کی، پاکستان بھی خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش قرارداد کا کو سپانسر تھا۔
آئندہ کی کارروائی
اب روس کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش قرارداد پر ووٹنگ کی جائے گی۔








