ایران پر حملے فوری بند کیے جائیں، کسی ملک کی شہری آبادی پر حملہ نا قابل قبول ہے : روسی مندوب

روس کی قرارداد کا ویٹو

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ امریکہ نے روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی پر ترکیہ کا رد عمل سامنے آگیا

ایران پر حملوں کا مطالبہ

سلامتی کونسل میں روسی مندوب نے کہا کہ ایران پر حملے فوری بند کیے جائیں، کسی ملک کی شہری آبادی پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ ایران کے خلاف منظور کی گئی قرارداد جانبدار ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال خراب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بار بار بیان بازی طاقت کی نہیں، واضح اسٹریٹجک اضطراب کی عکاسی ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی برسی قریب آرہی ہے,وزیر دفاع خواجہ آصف

جنگ بندی کی قرارداد کی ناکامی

واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی کی قرارداد منظور نہ ہو سکی، امریکہ نے روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری، کسی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم قرار

ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری

قبل ازیں سلامتی کونسل میں ایران کی پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی جس میں ایران سے خلیجی ریاستوں پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی؛ڈی جی آئی ایس پی آر

خلیجی ممالک کی کامیابی

خلیجی ممالک کی جانب سے تیار مسودے کے حق میں 13 ووٹ آئے۔ ایران کے حملوں کی مذمت سے متعلق قرارداد پر چین اور روس غیرحاضر رہے۔ پاکستان نے خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

عالمی قوانین کی خلاف ورزی

قرارداد میں کہا گیا کہ ایران کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...