امریکہ نے روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
روس کی جنگ بندی قرارداد کی ناکامی
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی قرارداد منظور نہ ہوسکی، امریکہ نے روس کی جنگ بندی قرارداد ویٹو کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ٹی 10 لیگ کیلئے 8 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیئے
ووٹنگ کا عمل
قرارداد کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے، 9 ارکان غیرحاضر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: نرس کی بے حسی: نومولود کی جان جانے کی شرمناک داستان
خلیجی ممالک کی قرارداد کی منظوری
علاوہ ازیں سلامتی کونسل میں خلیجی ممالک کی قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد میں ایران سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا، اور خلیجی ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی۔
خلیجی ممالک کی قرارداد کے حق میں ووٹنگ
خلیجی ممالک کی منظور کردہ قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے، جبکہ ووٹنگ کے دوران چین اور روس غیرحاضر رہے، پاکستان نے بھی خلیجی ممالک کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔








