عیدالفطر کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان
بڑے پیمانے پر تبدیلی کی توقع
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عیدالفطر کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلمی صنعت کی بحالی؛ وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی رقوم کی فراہمی کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
وزراء کی کارکردگی اور تبدیلیاں
صحافی شہزاد نواز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ناقص کارکردگی کے باعث دو سینئر وفاقی وزراء کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، جبکہ 2 دیگر وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
وزیرِ مملکت کی سطح پر تبدیلیاں
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ مملکت کی سطح پر بھی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں اور اس سلسلے میں 6 نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے لیکن ابھی تک کسی نام سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
???????? خبر یہ ہیکہ عیدالفطر کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ،
ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی کے باعث دو سینئر وفاقی وزراء کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، جبکہ دو دیگر وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ مملکت کی سطح پر…— Shehzad nawaz (@sknawaz478) March 11, 2026








