امارات کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے مذموم سازش کر رہے ہیں، یہاں سب کچھ نارمل ہے، ڈاکٹر محمد اکرم چودھری
ڈاکٹر محمد اکرم چودھری کا بیان
دبئی (طاہر منیر طاہر) سمندر پار مقیم اوو رسیز پاکستانیوں کے ترجمان و سماجی کارکن ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے کہا ہے کہ یو اے ای کے موجودہ حالات کے بارے کچھ نام نہاد یو ٹیوبرز، وی لاگرز، ٹک ٹاکرز، سوشل میڈیا اداکار اور مسخرے فنکار محض اپنی دکانداری چمکانے کے لیے امارات کے حالات کے بارے عجیب و غریب بیانات دیتے ہوئے یہ کہنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ موجودہ حالات کے باعث امارات کے حالات نارمل نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی لڑکی نے لوگوں کی آن لائن عجیب فرمائشیں پوری کرکے خود کو ملینئر بنا لیا
حالات کا حقیقتی جائزہ
اس طرح کے بیان بازوں سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ آؤ دیکھو یہاں سب مارکیٹیں، شاپنگ سینٹرز، مالز، بازار، کاروباری تجارتی مراکز کھلے ہوئے ہیں۔ حالات بالکل نارمل ہیں۔ غلط صورت حال پیش کرنے والے بیان بازوں اور یو اے ای کے خلاف منفی پروپیگنڈہ سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے جن کے خلاف وقت آنے پر سختی سے نمٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی جمہوریت اور آئین کی بحالی کیلئے دی گئی قربانیوں کی وجہ سے آج آئین بحال ہے: تسنیم احمد قریشی
رئیل اسٹیٹ مارکیٹ پر پروپیگنڈہ
ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے کہا کہ پاکستان میں بیٹھ کر کچھ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ دبئی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ چلا رہے ہیں وہ نا صرف یو اے ای بلکہ پاکستان کے بھی دشمن ہیں۔ موجودہ عالمی کشیدگی میں یو اے ای آج بھی امن کا گہوارہ ہے اور دنیا کے ماتھے کا جھومر ہے۔ یو اے ای ہر اس پاکستانی کا اپنا وطن ہے جو اپنی مادر وطن پاکستان کا وفادار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سی پی او راولپنڈی اور دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
روزمرہ کی زندگی اور مارکیٹ کی صورتحال
یو اے ای میں سب کچھ نارمل ہے۔ روزمرہ کی زندگی معمول پر ہے۔ افطار پارٹیاں گزشتہ برس کی طرح پوری شان و شوکت عزت و احترام سے ہو رہی ہیں اور شاپنگ مالز میں رونقیں عام حالات کی طرح ہیں۔ یو اے ای میں ایک دن بھی معمول کے معاملات میں فرق نہیں پڑا۔ دبئی کی مارکیٹ، خصوصا رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ویسے ہی ہے جیسے پہلے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی میں نوٹ برسانے والے میک اپ آرٹسٹ کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی
منفی رپورٹس کا جواب
رئیل اسٹیٹ مارکیٹ دبئی کے حوالے سے جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے وہ رجسٹرڈ ہو رہا ہے۔ مناسب وقت پر ہر اس شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی جو ان دنوں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی اور نفرت پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ خصوصا دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے بارے منفی رپورٹس جھوٹ پر مبنی ہیں۔ یو اے ای میں مکمل امن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد
ڈاکٹر اکرم چودھری کا تجربہ
ڈاکٹر محمد اکرم چودھری کا کہنا ہے کہ میں دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں گزشتہ 25 برس سے ہوں۔ 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد بھی دبئی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ stable رہی۔ ان دنوں دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں کچھ فرق نہیں پڑا۔ پاکستان میں کچھ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ، جو دبئی میں فراڈ کرنے کے جرم میں سزا بھگتنے کے بعد یو اے ای سے deport ہونے کے بعد پاکستان اور یورپی ممالک سے دبئی کے متعلق منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، جو بالکل غلط ہے۔
خلاصہ
یو اے ای کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی مذموم سازش کر رہے ہیں جو کامیاب نہیں ہو گی۔








