سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے
اداکار عاصم بخاری کا انتقال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی وی، سٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کے بعد پشاور زلمی نے بھی پی ایس ایل کے ساتھ فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کر دی۔
تفصیلات
اہل خانہ کے مطابق 76 سالہ سینئر اداکار عاصم بخاری گزشتہ رات سے قومہ میں چلے گئے تھے، وہ دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
عاصم بخاری 15 روز سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط کی منظوری، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی
نماز جنازہ
سید عاصم بخاری کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عصر لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔
صاحبزادے کی صحت
واضح رہے کہ عاصم بخاری کے صاحبزادے جلال بخاری بھی لندن کے ہسپتال میں پتے میں پتھری کے باعث زیر علاج ہیں۔








