بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کی اہلیہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

رندیپ ہودا اور لین لائش رام کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اور ان کی اہلیہ لین لائش رام کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس لگ گیا

بچے کی پیدائش کا اعلان

بھارتی اداکار اور ان کی اہلیہ نے بچے کی پیدائش سے متعلق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 1 مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے حکم

خاص دن کی خوشی

دونوں نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش ایک خاص دن پر ہوئی ہے، جو رندیپ کے والد رنبیر ہودا کی سالگرہ کا دن بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی، کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے میل نرس نے 10 مریضوں کو غلط انجیکشن لگا کر موت کی نیند سلا دی، سزا سنادی گئی

خاندان کی خوشی

مزید کہا گیا کہ یہ موقع خاندان کے لیے دہری خوشی کا باعث ہے۔ اداکار اور ان کی اہلیہ نے ننھی بچی کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں اس کے ننھے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دھمکیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، پی ٹی آئی ملک مضبوط نہیں دیکھنا چاہتی: عطا تارڑ

جذباتی پیغام

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے سوشل میڈیا پر اپنے والد اور نومولود بیٹی کے لیے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ’دادا اور پوتی کا جنم دن ساتھ ہوگیا، آج جب میں خود باپ بنا ہوں تو آپ کے لیے میری قدر اور بھی بڑھ گئی ہے، پاپا۔

یہ بھی پڑھیں: 60 لوگوں نے مجھے مارا لیکن معاف کرنے کا لفظ بھی میرے منہ سے نہیں نکلا اور آنکھ سے ایک آنسو بھی نہیں گرا

اہلیہ کا شکریہ

انہوں نے پوسٹ میں اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’اور سب سے اہم بات — لن لائش، مجھے باپ بنانے اور ہماری ننھی بیٹی کو اس دنیا میں لانے کے لیے شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی نائب صدر کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شریک ایرانی وفد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

رشتے کی شروعات

واضح رہے کہ رندیپ ہودا اور لین لیش رام نے 29 نومبر کو ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں حمل کی خبر دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات معروف اداکار نصیرالدین شاہ کے تھیٹر گروپ میں ہوئی تھی، لاک ڈاؤن کے دوران ان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور بعد میں وہ ایک ساتھ رہنے لگے۔

شادی کی تفصیلات

رندیپ ہودا اور لن لیش رام نے 2022 میں سوشل میڈیا پر اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کیا، جب کہ 29 نومبر 2023 کو بھارتی ریاست منی پور میں روایتی رسومات کے تحت شادی کی۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...