ایران سے جنگ میں پہلے 6 دن کے دوران 11.3 ارب ڈالر خرچ ہوئے: نیویارک ٹائمز
پینٹاگون کی رپورٹ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ میں پہلے 6 دن کے دوران 11.3 ارب ڈالر خرچ ہوئے۔ اس وقت آبنائے ہرمز میں جنگی جہاز بھیجنا انتہائی خطرناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کی ٹریننگ، پنجاب بھر میں 2026 کے لیے تربیتی سیشنز کا جامع شیڈول جاری کر دیا گیا
ایران کی دھمکیاں
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل نے ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا تو علاقائی ممالک کی بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ کوئی بھی ملک خود کو اس بحران سے نہیں نکال سکتا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دبئی میں امریکی فوجی اہلکاروں کی رہائش گاہ کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں 4سینیٹرز کے سائبر فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف
کنٹینر جہاز پر حملہ
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق یو اے ای کے قریب کنٹینر جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل لگنے سے محدود آگ لگ گئی، تاہم جہاز کے عملے کے محفوظ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بحرین میں ہنگامی صورتحال
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایران نے محراق گورنری میں ایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا، فیول ٹینکس پر حملے کے بعد بحرین کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ محراق کے شہری گھروں میں رہیں، دھوئیں کے ممکنہ اثرات سے بچنے کے لیے احتیاط برتیں۔








