پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت سے جواب طلب
لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم قیمتوں کے خلاف درخواست
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو ہٹانے کا حکم
درخواست کی سماعت
روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ نے ایک وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط پر مذاکرات کل شروع ہوں گے
درخواست گزار کا موقف
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت تحریری طور پر بتائے جو بھی بتانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم شہبازشریف
وزیرِ پیٹرولیم کی میڈیا بریفنگ
نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ خزانہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
نئی قیمتیں
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔








