وزیراعظم شہبازشریف چند گھنٹے کے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
وزیراعظم کا سعودی عرب کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف چند گھنٹے کے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی، علاقائی سکیورٹی صورتحال، اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔








